توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے ڈھوک سلطان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق تین کنوؤں سے روزانہ تقریباً 1400 بیرل خام تیل، 2.5 ملین مکعب فٹ گیس اور 15 ٹن ایل پی جی حاصل ہونے کی توقع ہے۔ یہ دریافت نہ صرف ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد دے گی بلکہ زرمبادلہ کے اخراجات کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی، جس سے معیشت کو مضبوطی ملنے کی امید ہے۔